ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کووِڈ سے فوت ٹرانسپورٹ ملازموں کو معاوضہ جاری کرنے کا مطالبہ

کووِڈ سے فوت ٹرانسپورٹ ملازموں کو معاوضہ جاری کرنے کا مطالبہ

Sun, 15 Aug 2021 10:50:25    S.O. News Service

ٹمکورو، 15؍اگست (ایس او نیوز) ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر طاہر حسین نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کووِڈ کے دوران خدمت انجام دیتے ہوئے فوت محکمہ ٹرانسپورٹ کے 176ملازموں کو 30لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیا جائے۔

یہاں پتریکا بھون میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ مطالبہ کیا اور بتایا کہ ریاست میں کووِڈ کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران محکمہ کے 176ملازموں نے اپنی جانیں گنوائیں اور اس وقت کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی نے وعدہ کیا تھا کہ فوت شدہ ملازموں کے اہل خانہ کو فی کس 30لاکھ روپئے معاوض ہ دیا جائے گا۔ساودی کے وعدہ کے مطابق حکومت نے معاوضہ جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے ملازموں کے اہل خانہ پریشان ہیں۔

اخباری کانفرنس میں ویلفیئر پارٹی کے ضلع صدر تاج الدین شریف، میڈیا سکریٹری عزیز جاگیردار، کارگزار صدر افضل ودیگر حاضر رہے۔


Share: